سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1348

اونگھنے والے شخص کے لئے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ النَّوْمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنَمْ حَتَّى يَذْهَبَ نَوْمُهُ فَإِنَّهُ عَسَى يُرِيدُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں جب کسی شخص کو نیند آرہی ہو اور وہ نماز پڑھنا چاہتا ہو تو اسے سوجانا چاہیے تاکہ اس کی نیند پوری ہوجائے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھتے ہوئے وہ دعائے مغفرت کرنا چاہتا ہو اور بے خیالی میں اپنے آپ کو برا کہہ رہا ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں