سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1349

بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر پڑھنے سے نصف ہے

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي جَالِسًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ قُلْتَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ وَأَنْتَ تُصَلِّي جَالِسًا قَالَ أَجَلْ وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ

حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں مجھے پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آدمی بیٹھ کر نماز پڑھے تو اسے نصف ثواب ملتا ہے۔ ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے پتا چلا ہے کہ آپ نے فرمایا آدمی کو بیٹھ کر نماز سے اسے نصف ثواب ملتا ہے ۔ جب کہ آپ خود بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں رسول اللہ نے فرمایا ایساہی ہے مگر میں تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں