نوافل بیٹھ کر ادا کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ أَنَّ حَفْصَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ حَتَّى كَانَ قَبْلَ أَنْ يُتَوَفَّى بِعَامٍ وَاحِدٍ أَوْ عَامَيْنِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ فَيُرَتِّلُ السُّورَةَ حَتَّى تَكُونَ أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْهَا أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بیان کرتی ہیں میں نے کبھی بھی رسول اللہ کو بیٹھ کر نماز ادا کرتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کے وصال سے ایک سال پہلے یا شاید دوسال پہلے میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بیٹھ کر نوافل ادا کررہے تھے اور آپ سورت اتنی آرام آرام سے پڑھ رہے تھے کہ وہ سورت اس سے زیادہ لمبی سورت بھی زیادہ لمبی سورت محسوس ہو رہی تھی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت حفصہ سے منقول ہے۔