نماز کے دوران کنکریاں ہٹانا مکروہ ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِهُهُ فَلَا يَمْسَحْ الْحَصَا
حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت اس کے مد مقابل ہوتی ہے اس لئے اسے کنکریاں نہیں ہٹانی چاہیے۔ یعنی اپنی پوری توجہ نماز کی طرف رکھنی چاہیے۔