سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1353

قبر اور حمام کے علاوہ پوری روئے زمین پاک ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ قَالَ سَمِعْتُ يَزِيدَ الْفَقِيرَ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً وَأُحِلَّتْ لِيَ الْمَغَانِمُ وَحُرِّمَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلِي وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَيِّبَةً مَسْجِدًا وَطَهُورًا وَيَرْعَبُ مِنَّا عَدُوُّنَا مَسِيرَةَ شَهْرٍ وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ

حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا مجھے پانچ خصوصیات عطاکی گئی ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں عطاکی گئی۔
1۔ میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے والوں کے لئے حرام تھا۔
2۔ میرے لئے تمام روئے زمین کو سجدہ گاہ اور تیمم کا ذریعہ بنایا گیا۔
3۔ میرے دشمنوں پر ایک ماہ کی مسافت سے میرا رعب قائم کیا گیا۔
4۔ اور مجھے شفاعت کا منصب عطا کیا گیا۔
5۔ مجھ سے پہلے ہر نبی کو کسی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا لیکن مجھے تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجا گیا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں