سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 47

مسواک کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسیٰ بن یو نس , محمد بن اسحق محمد بن ابراہیم تیمی , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , زید بن خالد جہنی

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَرَأَيْتُ زَيْدًا يَجْلِسُ فِي الْمَسْجِدِ وَإِنَّ السِّوَاکَ مِنْ أُذُنِهِ مَوْضِعَ الْقَلَمِ مِنْ أُذُنِ الْکَاتِبِ فَکُلَّمَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ اسْتَاکَ

ابراہیم بن موسی، عیسیٰ بن یونس، محمد بن اسحاق محمد بن ابراہیم تیمی، حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن، زید بن خالد جہنی کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر مجھ کو اپنی امت کے دشواری میں پڑ جانے کا خوف نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کے لئے مسواک کرنے کا حکم دیتا ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوزید کو دیکھا کہ وہ (نماز کے انتظار میں بیٹھے رہتے تھے اور مسواک ان کے کان پر اس جگہ رکھی رہتی تھی جہاں کاتب کے کان پر قلم رکھا رہتا ہے وہ جب بھی نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو مسواک کرتے۔

Narrated Zayd ibn Khalid al-Juhani:
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Were it not hard on my ummah, I would order them to use the tooth-stick at the time of every prayer. AbuSalamah said: Zayd ibn Khalid used to attend the prayers in the mosque with his tooth-stick on his ear where a clerk carries a pen, and whenever he got up for prayer he used it.

یہ حدیث شیئر کریں