سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 118

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: محمد بن موسیٰ واسطی , معلی بن عبدالرحمن , ابن ابی ذئب , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَبُوهُمَا خَيْرٌ مِنْهُمَا

محمد بن موسیٰ واسطی، معلی بن عبدالرحمن ، ابن ابی ذئب، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حسن اور حسین اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہوں گے اور ان کے والد ان دونوں سے بہتر ہے۔ معلی بن عبدالرحمن واسطی کی طرح ہیں۔ ابن معین فرماتے ہیں کہ معلی نے علی کی فضیلت میں ساٹھ حدیثیں گھڑنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ سند ضعیف ہے اور اس کی اصل ترمذی میں ہے اور نسائی میں حضرت حذیفہ کی حدیث سے ہے جو، أَبُوهُمَا خَيْرٌ مِنْهُمَا، کے بغیر ہے۔

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Hasan and Husain will be the leaders of the youth of Paradise, and their father is better than them.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں