سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1360

مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَإِذَا بَزَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ أَوْ يَقُولُ هَكَذَا وَبَزَقَ فِي ثَوْبِهِ وَدَلَكَ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بندہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کررہا ہوتا ہے اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے اس لئے نماز کے دوران اگر کسی شخص نے تھوکنا ہو تو اپنے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے یا اس طرح کرے راوی کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اس کپڑے کو مل دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں