رات کو نیند سے بیدار ہو کر مسواک کرنے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , بہز بن حکیم , زرارہ بن ابی اوفی , سعد بن ہشام , عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُوضَعُ لَهُ وَضُوئُهُ وَسِوَاکُهُ فَإِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ تَخَلَّی ثُمَّ اسْتَاکَ
موسی بن اسماعیل، حماد، بہز بن حکیم، زرارہ بن ابی اوفی، سعد بن ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ (رات میں) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وضو کا پانی اور مسواک رکھ دی جاتی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات میں بیدار ہوتے تو پہلے استنجے کے لئے تشریف لے جاتے اور اس کے بعد واپس آکر مسواک کرتے۔