سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 56

رات کو نیند سے بیدار ہو کر مسواک کرنے کا بیان

راوی: محمد بن عیسی , ہشیم , حصین , حبیب بن ابی ثابت , محمد بن علی , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ لَيْلَةً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ أَتَی طَهُورَهُ فَأَخَذَ سِوَاکَهُ فَاسْتَاکَ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَاتِ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ حَتَّی قَارَبَ أَنْ يَخْتِمَ السُّورَةَ أَوْ خَتَمَهَا ثُمَّ تَوَضَّأَ فَأَتَی مُصَلَّاهُ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِهِ فَنَامَ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِهِ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِهِ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْل ذَلِکَ کُلُّ ذَلِکَ يَسْتَاکُ وَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ فَتَسَوَّکَ وَتَوَضَّأَ وَهُوَ يَقُولُ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ حَتَّی خَتَمَ السُّورَةَ

محمد بن عیسی، ہشیم، حصین، حبیب بن ابی ثابت، محمد بن علی، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گزاری (میں نے دیکھا کہ) جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کا پانی لیا اور مسواک لے کر دانت صاف کرنے لگے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات تلاوت فرمائی (إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورت کے ختم کے قریب پہنچ گئے یا سورت ختم فرمادی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو پورا کیا اور مصلی پر تشریف لے گئے اور دو رکعت نماز ادا فرمائی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر پر تشریف لے گئے اور سو رہے جب تک اللہ کو منظور ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بیدار ہوئے اور وہی پہلے والا عمل دہرایا یعنی مسواک کی وضو کیا مندرجہ بالا آیات تلاوت فرمائیں اور دو رکعت نماز ادا کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر تشریف لے گئے اور سو رہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بیدار ہوئے اور وہی سابقہ عمل دہرایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بستر پر تشریف لے گئے اور سو رہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بیدار ہوئے اور وہی پہلے والا عمل دہرایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مرتبہ مسواک کرتے اور دو رکعت نماز ادا فرماتے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر پڑھے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو فضیل نے بواسطہ حصین اس طرح روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسواک کی اور وضو کیا اور اس دوران یہ آیات تلاوت فرمائی إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت ختم کر دی۔

یہ حدیث شیئر کریں