اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔
راوی: ہشام بن عمار و ہدیہ بن عبدالوہاب , سفیان بن عیینہ , ہشام بن عروة , عائشہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَهَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشُةُ يَا عُرْوَةُ کَانَ أَبَوَاکَ مِنْ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمْ الْقَرْحُ أَبُو بَکْرٍ وَالزُّبَيْرُ
ہشام بن عمار و ہدیہ بن عبدالوہاب، سفیان بن عیینہ، ہشام بن عروہ اپنے والد کے واسطہ سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عائشہ نے فرمایا: اے عروہ، تمہارے باپ (دادا اور نانا) ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے تکلیف اٹھانے کے باوجود اللہ اور اس کے رسول کی پکار کا جواب دیا (احد کے موقع پر) یعنی ابوبکر اور زبیر۔
It was narrated from Hishám bin ‘Urwah that his father said: “Aishah said to me: ‘0 ‘Urwah, your two fathers were of those who answered (the Call 00 Allah and the Messenger (Muhammad) after being wounded, (they were) Abu Bakr and Zubair” (Sahih)