سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 126

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: احمد بن ازہر , عمرو بن عثمان , زہیر بن معاویہ , اسحق بن یحییٰ بن طلحہ , معاویہ بن ابی سفیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ يَحْيَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی طَلْحَةَ فَقَالَ هَذَا مِمَّنْ قَضَی نَحْبَهُ

احمد بن ازہر، عمرو بن عثمان، زہیر بن معاویہ، اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ، حضرت معاویہ بن ابی سفیان سے مروی ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت طلحہ کی طرف دیکھا اور فرمایا یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔

It was narrated that Mu’âwiyah bin Abu Sufyán said: “The Prophet looked at Talhah and said: ‘This is one of those who fulfilled their covenant.

یہ حدیث شیئر کریں