پانی کے احکام
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , عاصم بن منذر , عبیداللہ بن عبداللہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَ الْمَائُ قُلَّتَيْنِ فَإِنَّهُ لَا يَنْجُسُ قَالَ أَبُو دَاوُد حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَقَفَهُ عَنْ عَاصِمٍ
موسی بن اسماعیل، حماد، عاصم بن منذر، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانی جب دو مٹکوں کے برابر ہو تو وہ ناپاک نہیں ہوگا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ حماد ابن زید نے عاصم سے اس روایت کو موقوفاً بیان کیا ہے۔