حیض ونفاس والی عورتوں کے احرام اور احرام کے لئے غسل کے استحباب کے بیان میں
راوی: ہناد بن سری , زہیر بن حرب , عثمان بن ابی شیبہ , زہیر , عبدہ بن سلیمان , عبیداللہ بن عمر , عبدالرحمان بن قاسم , سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ کُلُّهُمْ عَنْ عَبْدَةَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نُفِسَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ بِالشَّجَرَةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَکْرٍ يَأْمُرُهَا أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُهِلَّ
ہناد بن سری، زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ، زہیر، عبدہ بن سلیمان، عبیداللہ بن عمر، عبدالرحمن بن قاسم، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو محمد بن ابی بکر کی پیدائش کی وجہ سے ایک درخت کے پاس ذوالحلیفہ میں نفاس شروع ہوگیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم فرمایا کہ یہ اسماء غسل کریں اور احرام باندھ لیں۔
A'isha (Allah be pleased with her) reported that Asma' bint 'Umais gave birth to Muhammad b Abu Bakr near Dhu'I-Hulaifa. The Messenger of Allah (may peace be upon him) commanded Abu Bakr to convey to her that she should take a bath and then enter into the state of Ihram.