جنبی کے استعمال سے پانی ناپاک نہیں ہوتا
راوی: مسدد , ابواحوص , سماک , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ فَجَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهَا أَوْ يَغْتَسِلَ فَقَالَتْ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي کُنْتُ جُنُبًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَائَ لَا يُجْنِبُ
مسدد، ابواحوص، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ نے پانی کے ایک برتن سے (ہاتھ سے پانی لیکر) غسل کیا اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور باقی ماندہ پانی سے وضو یا غسل کا ارادہ فرمایا تو وہ بولیں کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ناپاکی کی حالت میں تھی (اور میں نے اس میں ہاتھ ڈالا تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اس طرح) پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas:
One of the wives of the Prophet (peace_be_upon_him) took a bath from a large bowl. The Prophet (peace_be_upon_him) wanted to perform ablution or take from the water left over. She said to him: O Prophet of Allah, verily I was sexually defiled. The Prophet said: Water not defiled.