ٹہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت
راوی: احمد بن یونس , زائدہ , ہشام , محمد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ فِي الْمَائِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ
احمد بن یونس، زائدہ، ہشام، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے کیونکہ وہ پھر اس پانی سے غسل بھی کرے گا۔