سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 85

نبیذ سے وضو کرنے کا بیان

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , بشر بن منصور , ابن جریج , عطاء

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ أَنَّهُ کَرِهَ الْوُضُوئَ بِاللَّبَنِ وَالنَّبِيذِ وَقَالَ إِنَّ التَّيَمُّمَ أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْهُ

محمد بن بشار، عبدالرحمن، بشر بن منصور، ابن جریج، حضرت عطاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دودھ اور نبیذ سے وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ میرے نزدیک تیمم اس سے بہتر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں