سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 86

نبیذ سے وضو کرنے کا بیان

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , ابوخلدہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَائٌ وَعِنْدَهُ نَبِيذٌ أَيَغْتَسِلُ بِهِ قَالَ لَا

محمد بن بشار، عبدالرحمن، حضرت ابوخلدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابوالعالیہ سے پوچھا کہ ایک شخص کو غسل کی ضرورت لاحق ہوگئی مگر اس کے پاس پانی نہیں ہے البتہ نبیذ ہے تو کیا وہ اس سے غسل کر سکتا ہے؟ فرمایا نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں