مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَعَمَدْتَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِكَ فَإِنَّكَ فِي صَلَاةٍ
حضرت کعب بن عجرہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا جب تم وضو کرو اور مسجد میں جانے لگو تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنساؤ کیونکہ تم گویا نماز کی حالت میں ہو۔