عورت کے تمام مال کے عوض خلع کرنا مکروہ ہے
راوی:
وعن نافع عن مولاة لصفية بنت أبي عبيد أنها اختلعت من زوجها بكل شيء لها فلم ينكر ذلك عبد الله بن عمر . رواه مالك
اور حضرت نافع صفیہ بنت ابوعبید کی ایک آزاد کی ہوئی لونڈی سے روایت کرتے ہیں کہ صفیہ نے اپنی ہر اس چیز کے عوض جو ان کے پاس موجود تھی اپنے خاوند حضرت عبداللہ ابن عمر سے خلع کیا اور عبداللہ نے اس سے انکار نہیں کیا ( مالک)
تشریح :
حضرت عبداللہ ابن عمر نے اس لئے انکار نہیں کیا کہ خلع بہرحال جائز تھا اگرچہ اس طرح یعنی عورت کے تمام مال کے عوض خلع کرنا مکروہ ہے۔