سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 91

وضو کے لئے کتنا پانی کافی ہے

راوی: محمد بن کثیر , ہمام , بن قتادہ , صفیہ بنت شیبہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ وَيَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ صَفِيَّةَ

محمد بن کثیر، ہمام، بن قتادہ، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل کرتے تھے اور ایک مد پانی سے وضو۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو ابان نے بھی قتادہ سے روایت کیا ہے اس میں قتادہ نے کہا ہے کہ میں نے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا ہے۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Prophet (peace_be_upon_him) used to wash himself with a sa' (of water) and perform ablution with a mudd (of water).

یہ حدیث شیئر کریں