سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 105

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: حسن بن ولی , عبدالرزاق , معمر , عطاء بن یزید , حمران بن ابان , عثمان غنی کے آزاد کردہ غلام حمران بن ابان

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدَيْهِ ثَلَاثًا فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلَاثًا ثُمَّ الْيُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَهُ الْيُمْنَی ثَلَاثًا ثُمَّ الْيُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، عطاء بن یزید، حمران بن ابان حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام حمران بن ابان سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا آپ نے وضو کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ پانی ڈال کر دھویا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اس کے بعد تین مرتبہ منہ دھویا اور تین مرتبہ کہنیوں سمیت داہنا ہاتھ دھویا پھر بایاں ہاتھ بھی اسی طریقہ پر دھویا پھر سر پر مسح کیا پھر تین مرتبہ دایاں پاؤں دھویا پھر بایاں پاؤں بھی اسی طرح دھویا اس کے بعد (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح میں نے تم کو وضو کر کے دکھایا ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص میرے طریقہ پر وضو کرے گا اور اس کے بعد دو رکعت نماز تحیۃ الوضو اس طرح پڑھے گا کہ اس کے دل میں دنیا کا کوئی خیال نہ آئے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام پچھلے (صغیرہ) گناہ معاف فرما دے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں