سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 108

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , عبیداللہ ابن ابی زیاد , ابوعلقمہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِيسَی أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ بِيَدِهِ الْيُمْنَی عَلَی الْيُسْرَی ثُمَّ غَسَلَهُمَا إِلَی الْکُوعَيْنِ قَالَ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَذَکَرَ الْوُضُوئَ ثَلَاثًا قَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ وَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مِثْلَ مَا رَأَيْتُمُونِي تَوَضَّأْتُ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ وَأَتَمَّ

ابراہیم بن موسی، عیسی، عبیداللہ ابن ابی زیاد، حضرت ابوعلقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پانی منگوایا اور وضو کیا تو پہلے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھویا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تین تین مرتبہ اور اعضائے وضو کو تین تین مرتبہ دھونے کا ذکر کیا اور سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح وضو کیا تھا جیسا کہ تم نے مجھے اس وقت وضو کرتے دیکھا اور باقی حدیث زہری کی حدیث کی مانند بیان کی (یہ حدیث زہری کی حدیث سے زیادہ) مکمل ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں