سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 111

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: حسن بن علی , حسین بن علی , زائدہ , خالد بن علقمہ , عبدخیر

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْهَمْدَانِيُّ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ صَلَّی عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْغَدَاةَ ثُمَّ دَخَلَ الرَّحْبَةَ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَتَاهُ الْغُلَامُ بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ وَطَسْتٍ قَالَ فَأَخَذَ الْإِنَائَ بِيَدِهِ الْيُمْنَی فَأَفْرَغَ عَلَی يَدِهِ الْيُسْرَی وَغَسَلَ کَفَّيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَی فِي الْإِنَائِ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ سَاقَ قَرِيبًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ قَالَ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ مُقَدَّمَهُ وَمُؤَخِّرَهُ مَرَّةً ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ نَحْوَهُ

حسن بن علی، حسین بن علی، زائدہ، خالد بن علقمہ، حضرت عبدخیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبح کی نماز پڑھ کر رحبہ گئے آپ نے پانی منگوایا ایک لڑکا پانی کا برتن اور طشت لے کر آیا آپ نے پانی کا برتن داہنے ہاتھ میں لیا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا پھر داہنا ہاتھ برتن کر اندر ڈال کر پانی لیا اور تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اس کے بعد (اس حدیث کے راوی زائدہ نے) ابوعوانہ کی روایت کے قریب قریب بیان کیا (زائدہ نے کہا) پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سر کے اگلے اور پچھلے حصہ پر ایک بار مسح کیا پھر زائدہ نے باقی حدیث ابوعوانہ کی مانند بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں