سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 112

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , مالک بن عرفطہ , عبدخیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ مَالِکَ بْنَ عُرْفُطَةَ سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ بِکُرْسِيٍّ فَقَعَدَ عَلَيْهِ ثُمَّ أُتِيَ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ مَعَ الِاسْتِنْشَاقِ بِمَائٍ وَاحِدٍ وَذَکَرَ الْحَدِيثَ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، مالک بن عرفطہ، حضرت عبدخیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں دیکھا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے کرسی لائی گئی آپ اس پر بیٹھ گئے اس کے بعد پانی کا ایک پیالہ لایا گیا جس سے آپ نے تین مرتبہ ہاتھ دھوئے پھر ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور (شعبہ نے آگے پوری) حدیث بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں