نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان
راوی: مسدد , ابوتوبہ , ابواحوص , عمرو بن عون , ابواسحق , ابوحیّہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو تَوْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ فَذَکَرَ وُضُوئَهُ کُلَّهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَکُمْ طُهُورَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، ابوتوبہ، ابواحوص، عمرو بن عون، ابواسحاق ، حضرت ابوحیّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وضو کرتے دیکھا ہے ان کا پورا وضو تین تین مرتبہ تھا (یعنی انہوں نے تمام اعضائے وضو تین تین مرتبہ دھوئے) پھر سر کا مسح کیا پھر دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے اس کے بعد (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) فرمایا کہ میری خواہش تھی کہ تم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ وضو دکھاؤں۔