سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 118

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: مسدد , خالد عمرو بن یحیی , عبداللہ بن زید بن عاصم , عمرو بن یحیی مازنی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ کَفٍّ وَاحِدَةٍ يَفْعَلُ ذَلِکَ ثَلَاثًا ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَهُ

مسدد، خالد عمرو بن یحیی، عبداللہ بن زید بن عاصم، عمرو بن یحیی مازنی اپنے والد سے اور وہ عبداللہ بن زید بن عاصم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ ایسا ہی کیا پھر باقی حدیث پہلی حدیث کی طرح بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں