سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 123

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وضو کی کیفیت کا بیان

راوی: مومل بن فضل , ولید بن مسلم , مغیرہ بن فروہ , یزید بن ابومالک , معاویہ , ابوالازہر المغیرہ بن فروہ , یزید بن ابی مالک

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ الْمُغِيرَةُ بْنُ فَرْوَةَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِکٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ تَوَضَّأَ لِلنَّاسِ کَمَا رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَلَمَّا بَلَغَ رَأْسَهُ غَرَفَ غَرْفَةً مِنْ مَائٍ فَتَلَقَّاهَا بِشِمَالِهِ حَتَّی وَضَعَهَا عَلَی وَسَطِ رَأْسِهِ حَتَّی قَطَرَ الْمَائُ أَوْ کَادَ يَقْطُرُ ثُمَّ مَسَحَ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَی مُؤَخَّرِهِ وَمِنْ مُؤَخَّرِهِ إِلَی مُقَدَّمِهِ

مومل بن فضل، ولید بن مسلم، مغیرہ بن فروہ، یزید بن ابومالک، معاویہ، ابوالازہر المغیرہ بن فروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، یزید بن ابی مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں کو دکھانے کے لئے وضو کیا جیسا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کرتے دیکھا تھا جب سر کے مسح تک پہنچے تو بائیں ہاتھ سے ایک چلو پانی لے کر سر کے درمیانی حصہ پر ڈالا یہاں تک کہ پانی بہنے لگا یا بہنے کے قریب ہو گیا پھر مسح کیا آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف۔

یہ حدیث شیئر کریں