صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ مخلوقات کی ابتداء کا بیان ۔ حدیث 499

جب کوئی تم میں سے آمین کہتا ہے اور آسمان میں فرشتے بھی آمین کہتے ہیں سون ان دونوں کی آمین جب مل جائے تو اس کہنے والے آدمی کے سب پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔

راوی: محمد بن بشارح غندر شعبہ قتادہ (دوسری سند) خلیفہ یزید بن زریع سعید قتادہ ابوالعالیہ ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ ح و قَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَمِّ نَبِيِّکُمْ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مُوسَی رَجُلًا آدَمَ طُوَالًا جَعْدًا کَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوئَةَ وَرَأَيْتُ عِيسَی رَجُلًا مَرْبُوعًا مَرْبُوعَ الْخَلْقِ إِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ سَبِطَ الرَّأْسِ وَرَأَيْتُ مَالِکًا خَازِنَ النَّارِ وَالدَّجَّالَ فِي آيَاتٍ أَرَاهُنَّ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلَا تَکُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ قَالَ أَنَسٌ وَأَبُو بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْرُسُ الْمَلَائِکَةُ الْمَدِينَةَ مِنْ الدَّجَّالِ

محمد بن بشارح غندر شعبہ قتادہ (دوسری سند) خلیفہ یزید بن زریع سعید قتادہ ابوالعالیہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس رات معراج ہوئی تو میں نے حضرت موسیٰ کو دیکھا کہ وہ گندمی رنگت دراز قد اور گھنگریالے بال ہیں گویا کہ وہ قبیلہ شنوہ کے ایک آدمی ہیں اور میں نے حضرت عیسیٰ کو دیکھا کہ میانہ قد درمیانہ اعضاء سرخ و سفید رنگ سیدھے بال والے ہیں اور میں نے مالک یعنی داروغہ جہنم کو اور دجال کو دیکھا یہ نشانیاں منجملہ ان نشانیوں کے تھیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس رات دکھائی تھیں لہذا اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے میں تجھے قطعا شک نہ ہونا چاہیے ابن عباس اور ابوبکرہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ دجال سے مدینہ کی حفاظت فرشتے کریں گے۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet said, "On the night of my Ascent to the Heaven, I saw Moses who was a tall brown curly-haired man as if he was one of the men of Shan'awa tribe, and I saw Jesus, a man of medium height and moderate complexion inclined to the red and white colors and of lank hair. I also saw Malik, the gate-keeper of the (Hell) Fire and Ad-Dajjal amongst the signs which Allah showed me." (The Prophet then recited the Holy Verse): "So be not you in doubt of meeting him' when you met Moses during the night of Mi'raj over the heavens" (32.23)
Narrated Anas and Abu Bakra: "The Prophet said, "The angels will guard Medina from Ad-Dajjal (who will not be able to enter the city of Medina)."

یہ حدیث شیئر کریں