جنت کے دروازوں کا بیان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو ہر چیز کا جوڑا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے وہ جنت کے ہر دوازہ سے بلایا جائے گا اس مضمون کو عبادہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
راوی: سعید بن ابی مریم محمد بن مطرف ابوحازم سہل بن سعد
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْجَنَّةِ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ فِيهَا بَابٌ يُسَمَّی الرَّيَّانَ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا الصَّائِمُونَ
سعید بن ابی مریم محمد بن مطرف ابوحازم حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں ایک کا نام ریان ہے اس سے صرف روزہ دار (جنت میں) داخل ہوں گے۔
Narrated Sahl bin Sad:
The Prophet said, "Paradise has eight gates, and one of them is called Ar-Raiyan through which none will enter but those who observe fasting." The Prophet also said, "If a person spends two different kinds of something (for Allah's Cause), he will be called from the gates of Paradise."