اوابین کی نماز
راوی:
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتْ الْفِصَالُ
حضرت زید بن ارقم بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور وہ اس وقت سورج طلوع ہوجانے کے بعد نماز ادا کررہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اوابین کی نماز کا وقت وہ ہے جب اونٹوں کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں۔