کسی شخص کو سجدہ کرنا منع ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانَ لَهُمْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَسْجُدُ لَكَ فَقَالَ لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ لِمَا جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْهِنَّ مِنْ حَقِّهِمْ
قیس بن سعد بیان کرتے ہیں میں حیرہ میں آیا میں نے وہاں کےلوگوں کو اپنے رئیس کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا پھر جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو عرض کی یا رسول اللہ ہم لوگ آپ کو سجدہ نہ کیا کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں کسی شخص کو یا کسی فرد کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو خواتین کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں کیونکہ اللہ نے ان خواتین پر ان کے شوہروں کے بہت سے حقوق مقرر کئے ہیں۔