جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 200

امام ضامن ہے اور موذن امانت دار ہے

راوی: ہناد , ابوالاحوص , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ اللَّهُمَّ أَرْشِدْ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَی أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَی نَافِعُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو عِيسَی و سَمِعْت أَبَا زُرْعَةَ يَقُولُ حَدِيثُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ حَدِيثُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَائِشَةَ أَصَحُّ وَذَکَرَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ أَنَّهُ لَمْ يُثْبِتْ حَدِيثَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَا حَدِيثَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَائِشَةَ فِي هَذَا

ہناد، ابوالاحوص، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے اللہ آئمہ کو ہدایت پر رکھ اور مؤذنوں کی مغفرت فرماامام ابوعیسٰی فرماتے ہیں اس باب میں عائشہ، سہل بن سعد اور عقبہ بن عامر سے بھی روایات منقول ہیں ابوہریرہ کی حدیث سفیان ثوری حفص بن غیاث اور کئی حضرات نے اعمش سے روایت کی ہے انہوں نے روایت کی ابوصالح سے وہ روایت کرتے ہیں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور روایت کی اسباط بن محمد بن اعمش سے انہوں نے کہا کہ یہ حدیث مجھے ابوصالح سے انہیں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہنچی ہے اور نافع بن سلیمان نے روایت کیا ہے اس روایت کو محمد بن صالح سے انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےامام ابوعیسٰی کہتے ہیں میں نے ابوزرعہ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ ابوصالح کی ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی حدیث اصح ہے اور ابوصالح کی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مروی حدیث سے ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے سنا وہ کہتے ہیں کہ ابوصالح کی عائشہ سے مروی حدیث اصح ہے علی بن مدینی سے مذکور ہے کہ ابوصالح کی ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی حدیث ثابت نہیں ہے ابوصالح کی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مروی حدیث بھی ثابت نہیں ہے۔

Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The imam is responsible and the muadhdhin is trusted. O Allah, guide the imams and forgive the muadhdhins.”

یہ حدیث شیئر کریں