کسی غلام کے حق میں سفارش کرنا بہترین صدقہ ہے
راوی:
وعن سمرة بن جندب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أفضل الصدقة الشفاعة بها تفك الرقبة " . رواه البيهقي في " شعب الإيمان "
اور حضرت سمرہ ابن جندب کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " بہترین صدقہ وہ سفارش ہے جس کے نتیجہ میں ( بردہ کی ) گردن کو نجات حاصل ہو جائے ۔ " ( بیہقی )
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ سفارش کر کے کسی غلام کو آزاد کرا دینا یا کوئی شخص اپنے غلام کو قتل کر دینا چاہتا ہو یا اس کو مارتا دھاڑتا ہو تو سفارش کر کے اس غلام کے بچا دینا بہترین صدقہ ہے ۔