سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1453

خوبصورت آواز میں قرآن پڑھنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يُرِيدُ بِهِ الِاسْتِغْنَاءَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اللہ نے کسی بھی چیز کے لئے اس طرح اجازت نہیں دی کہ جس طرح اس نے اپنے نبی کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ قرآن اچھی آواز میں پڑھے۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس سے مراد استغناء ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں