سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1457

وہ شخص جسے یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعات ادا کی ہیں یا چار رکعات ادا کی ہیں۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ أَثَلَاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً ثُمَّ يَسْجُدُ بَعْدَ ذَلِكَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ كَانَ صَلَّى خَمْسًا شَفَعَتَا لَهُ صَلَاتَهُ وَإِنْ كَانَ صَلَّى أَرْبَعًا كَانَتَا تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد آخُذُ بِهِ

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی شخص کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار تو اسے چاہیے کہ وہ ایک مزید رکعت ادا کرے پھر بعد میں دو سجدے کرلے کیونکہ اگر اس نے پانچ پڑھی ہوں گی تو اس میں سے دو نماز بن جائیں گی اور اگر اس نے چار پڑھی ہوئی ہوں گی تو یہ شیطان کے لئے رسوائی کا باعث ہوں گی امام دارمی فرماتے ہیں میں اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں