سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 145

عمامہ پر مسح کرنے کا بیان

راوی: احمد بن محمد بن حنبل , یحیی بن سعید , ثور , راشد بن سعد ثوبان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَأَصَابَهُمْ الْبَرْدُ فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَمْسَحُوا عَلَی الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِينِ

احمد بن محمد بن حنبل، یحیی بن سعید، ثور، راشد بن سعد حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سریہ (چھوٹا لشکر) روانہ فرمایا وہاں لوگوں کو ٹھنڈ لگ گئی پس جب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آئے (تو انہوں نے ٹھنڈ لگنے کی شکایت کی) جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو عمامہ اور موزوں پر مسح کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔

Narrated Thawban:
The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) sent out an expedition. They were affected by cold. When they returned to the Messenger of Allah (peace_be_upon_him), he commanded them to wipe over turbans and stockings.

یہ حدیث شیئر کریں