اس بات کے بیان میں کہ عمرہ کا احرام باندھنے والا طواف کے ساتھ سعی کرنے سے پہلے حلال نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حج کا احرام باندھنے والا طواف قدوم سے پہلے حلال ہو سکتا ہے یعنی احرام نہیں کھول سکتا ۔
راوی: محمد بن بشار , محمد یعنی ابن جعفر , طلحہ بن عبیداللہ
و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَکَانَ مِمَّنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ الْهَدْيُ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَجُلٌ آخَرُ فَأَحَلَّا
محمد بن بشار، محمد یعنی ابن جعفر، طلحہ بن عبیداللہ اس سند کے ساتھ یہ روایت بھی اس طرح نقل کی گئی ہے لیکن اس میں ہے کہ جن کے پاس قربانی نہیں تھی وہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ایک دوسرے آدمی تھے تو وہ دونوں حلال ہوگئے۔
This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters but with this variation (of words): "Talha and another person also were among those who had not brought the sacrificial animals with them and so they put off Ihram."