جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 218

پہلی صف کی فضیلت

راوی: اسحاق بن موسیٰ انصاری , معن , مالک , قتیبہ , سمعی , ابوصالح , ابوہریرہ

وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْأَوَّلِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّةًو قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا فِي النِّدَائِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِکَ إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ نَحْوَهُ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی صف کے لئے تین مرتبہ اور دوسری صف کے لئے ایک مرتبہ استغفار کرتے تھے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہا اذان دینے اور پہلے صف میں نماز پڑھنے کا کتنا اجر ہے پھر وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پائیں تو ضرور وہ قرعہ اندازی کریں یہ حدیث ہم سے روایت کی اسحاق بن موسیٰ انصاری نے ان سے معن نے ان سے مالک نے اور روایت کی ہم سے قتیبہ نے انہوں نے بھی روایت کی مالک سے انہوں نے سمی سے انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اوپر کی حدیث کی طرح۔

The like of it (previous hadith, # 225) is reported by Qutaybah from Malik from Sumayya, from Abu Salih from Abu Hurayrah who from the Prophet (SAW).

یہ حدیث شیئر کریں