جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 219

صفوں کو سیدھا کرنا

راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , سماک بن حرب , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَوِّي صُفُوفَنَا فَخَرَجَ يَوْمًا فَرَأَی رَجُلًا خَارِجًا صَدْرُهُ عَنْ الْقَوْمِ فَقَالَ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَکُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِکُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَالْبَرَائِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ إِقَامَةُ الصَّفِّ وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يُوَکِّلُ رِجَالًا بِإِقَامَةِ الصُّفُوفِ فَلَا يُکَبِّرُ حَتَّی يُخْبَرَ أَنَّ الصُّفُوفَ قَدْ اسْتَوَتْ وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ أَنَّهُمَا کَانَا يَتَعَاهَدَانِ ذَلِکَ وَيَقُولَانِ اسْتَوُوا وَکَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ تَقَدَّمْ يَا فُلَانُ تَأَخَّرْ يَا فُلَانُ

قتیبہ، ابوعوانہ، سماک بن حرب، نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری صفوں کو درست فرمایا کرتے تھے ایک مرتبہ نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا اس کا سینہ صف سے آگے بڑھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ پھوٹ ڈال دے گا تمہارے دلوں میں اس باب میں حضرت جابر ابن سمرہ براء جابر بن عبداللہ انس ابوہریرہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی روایات مروی ہیں امام ابوعیسٰی فرماتے ہیں کہ نعمان بن بشیر کی مروی حدیث حسن صحیح ہے اور مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صفوں کو سیدھا کرنا نماز کو پورا کرنے میں شامل ہے اور مروی ہے حضرت عمر سے کہ وہ ایک آدمی کو صفیں سیدھی کرنے کے لئے مقرر کرتے تھے اور اس وقت تک تکبیر نہ کہتے جب تک انہیں بتا نہ دیا جاتا کہ صفیں سیدھی ہوگئی ہیں مروی ہے حضرت علی اور عثمان سے کہ وہ دونوں بھی یہی کام کرتے اور فرمایا کرتے برابر ہو جاؤ اور حضرت علی فرمایا کرتے اے فلاں آگے ہو جاؤ اے فلاں پیچھے ہو جاؤ۔

Sayyidina Nu’man ibn Bashir (RA) narrated that Allah Messenger (SAW) used to straighten their rows. One day, as he came out, he saw a man’s chest bulging out of the row. He said, “Straighten your rows otherwise Allah will put your faces in different directions.”

یہ حدیث شیئر کریں