شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے دینے کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , منصور , مجاہد , سفیان بن حکم ثقفی یا حکم بن سفیان ثقفی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ الثَّوْرِيُّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ الْحَکَمِ الثَّقَفِيِّ أَوْ الْحَکَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ يَتَوَضَّأُ وَيَنْتَضِحُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَافَقَ سُفْيَانَ جَمَاعَةٌ عَلَی هَذَا الْإِسْنَادِ و قَالَ بَعْضُهُمْ الْحَکَمُ أَوْ ابْنُ الْحَکَمِ
محمد بن کثیر، سفیان، منصور، مجاہد، حضرت سفیان بن حکم ثقفی یا حکم بن سفیان ثقفی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پیشاب کرتے تو وضو کرتے اور (وضو کے بعد شرم گاہ کی جگہ ازار پر) پانی کے چھینٹے دیتے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس اسناد پر ایک جماعت نے سفیان کی موافقت کی ہے اور بعض نے حکم یا ابن حکم کہا ہے