سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 170

ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان

راوی: محمد بن عیسی , شریک , عمرو بن عامر , محمد اسد بن عمرو نے انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدٌ هُوَ أَبُو أَسَدِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ الْوُضُوئِ فَقَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ وَکُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ

محمد بن عیسی، شریک، عمرو بن عامر، محمد اسد بن عمرو نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وضو کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے اور ہم لوگ کئی نمازوں کو ایک ہی وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں