جب وضو ٹوٹنے میں شک ہو تو کیا کرے؟
راوی: قتیبہ بن سعید , محمد بن احمد بن ابی بن خلف , سفیان , سعید بن مسیب اور عباد بن تمیم
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ شُکِيَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْئَ فِي الصَّلَاةِ حَتَّی يُخَيَّلَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَا يَنْفَتِلْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا
قتیبہ بن سعید، محمد بن احمد بن ابی بن خلف، سفیان، حضرت سعید بن مسیب اور عباد بن تمیم روایت کرتے ہیں عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی گئی ایک شخص نماز کے دوران ایک چیز (ریح) محسوس کرتا ہے یہاں تک کہ اس کو گمان ہونے لگتا ہے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے (تو ایسی صورت میں اس کو کیا کرنا چاہیے؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز سے نہ پھرے یعنی نماز نہ توڑے جب تک کہ ریح کی آواز نہ سنے یا اس کی بو نہ سونگھ لے۔