سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 176

جب وضو ٹوٹنے میں شک ہو تو کیا کرے؟

راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , سہیل بن ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَ حَرَکَةً فِي دُبُرِهِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ يُحْدِثْ فَأَشْکَلَ عَلَيْهِ فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا

موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی شخص کو نماز کے دوران مقعد میں کوئی حرکت محسوس ہو مگر وضو کے ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے کے بارے میں یقین نہ ہو تو نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سنے یا بو نہ سونگھے۔

یہ حدیث شیئر کریں