غیر مشروط طور پر غلام خرید نے والا اس غلام کے مال کا حق دار نہیں ہو گا
راوی:
وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من اشترى عبدا فلم يشترط ماله فلا شيء له " . رواه الدارمي
اور حضرت عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص کسی غلام کو خریدے اور اس کے مال کو شرط نہ کرے تو خریدنے والے کو اس مال میں سے کچھ نہیں ملے گا ۔ " ( دارمی )
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ کسی شخص نے غلام کو خریدا اور خریداری کے معاملہ میں اس مال کو شامل نہیں کیا جو غلام کے ساتھ ہے تو وہ اس مال کا حق دار نہیں ہوگا کیونکہ وہ مال تو دراصل اس مالک کی ملکیت ہے ۔ جس سے اس نے غلام کو خریدا ہے ۔