صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 545

رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے کی فضیلت کے بیان میں

راوی: احمد بن عبدة ضبی , یزید یعنی ابن زریع , حبیب معلم , عطاء , ابن عباس

و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهَا أُمُّ سِنَانٍ مَا مَنَعَکِ أَنْ تَکُونِي حَجَجْتِ مَعَنَا قَالَتْ نَاضِحَانِ کَانَا لِأَبِي فُلَانٍ زَوْجِهَا حَجَّ هُوَ وَابْنُهُ عَلَی أَحَدِهِمَا وَکَانَ الْآخَرُ يَسْقِي عَلَيْهِ غُلَامُنَا قَالَ فَعُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً أَوْ حَجَّةً مَعِي

احمد بن عبدة ضبی، یزید یعنی ابن زریع، حبیب معلم، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی ایک عورت جسے ام سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہا جاتا ہے فرمایا کہ تجھے کس نے منع کیا کہ تو ہمارے ساتھ حج کرے وہ عرض کرنے لگی کہ ہمارے دو اونٹ تھے ان اونٹوں میں سے ایک پر میرا خاوند اور اس کا بیٹا حج کرنے کے لئے گیا ہوا ہے اور دوسرا اونٹ جس پر ہمارا غلام پانی لاتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔

Ibn Abbas reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) said to a woman of the Ansar who was called Umm Sinan: What has prevented you that you did not perform Hajj with us? She said: The father of so and so (i. e. her husband) had only two camels. One of them had been taken away by him (my husband) and his son for Hajj, whereas the other one is used by our boy to carry water. Upon this he (the Holy Prophet) said: Umra during the month of Ramadan would suffice for Hajj or Hajj along with me.

یہ حدیث شیئر کریں