نذر کا کفارہ
راوی:
وعن عقبة بن عامر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " كفارة النذر كفارة اليمين " . رواه مسلم
اور حضرت عقبہ ابن عامر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " نذر کا کفارہ قسم کے کفارے جیسا ہے ۔ " ( مسلم )
تشریح :
اگر کوئی شخص کسی چیز کا نام لئے بغیر محض نذر مانے مثلاً صرف یوں کہے کہ " میں نذر مانتا ہوں " تو اس پر کفارہ واجب ہوگا اور اگر وہ نذر میں بلا تعیّن عدد کے روزے کی نیت کرے تو اس پر تین روزے رکھنے واجب ہوں گے اور اگر میں صدقہ کی نیت کرے تو صدقہ فطر کی مانند دس مسکینوں کو کھانا کھلانا واجب ہوگا ۔