صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 551

مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے استحباب میں

راوی: ابوربیع زہرانی , حماد , ایوب , نافع ، ابن عمر

و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ لَا يَقْدَمُ مَکَّةَ إِلَّا بَاتَ بِذِي طَوًی حَتَّی يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ ثُمَّ يَدْخُلُ مَکَّةَ نَهَارًا وَيَذْکُرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَهُ

ابوربیع زہرانی، حماد، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ میں تشریف نہیں لاتے تھے سوائے اس کے کہ آپ ذی طویٰ میں رات گزارتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی پھر دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے اور ذکر فرماتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے۔

Nafi' reported that Ibn Umar (Allah be pleased with them) did not enter Mecca without spending the night at Dhi Tuwa until it was dawn, when he took a bath, and then entered Mecca in the morning, and made a mention that Allah's Apostle (may peace be upon him) did that.

یہ حدیث شیئر کریں