صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 552

مکہ مکرمہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے استحباب میں

راوی: محمد بن اسحاق , انس یعنی ابن عیاض , موسیٰ ابن عقبہ , نافع

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنِي أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَنْزِلُ بِذِي طَوًی وَيَبِيتُ بِهِ حَتَّی يُصَلِّيَ الصُّبْحَ حِينَ يَقْدَمُ مَکَّةَ وَمُصَلَّی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ عَلَی أَکَمَةٍ غَلِيظَةٍ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ وَلَکِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ عَلَی أَکَمَةٍ غَلِيظَةٍ

محمد بن اسحاق، انس یعنی ابن عیاض، موسیٰ ابن عقبہ، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت بھی مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو ذی طویٰ میں اترتے اور وہیں رات گزارتے یہاں تک کہ صبح کی نماز پڑھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ ایک بلند ٹیلے پر ہوتی تھی نہ کہ اس مسجد میں جو کہ بعد میں بنائی گئی اور لیکن اس سے نیچے ایک بلند ٹیلے پرہے۔

Abdullah (b. 'Umar) reported that whenever Allah's Messenger (may peace be upon him) entered Mecca, he got down at Dhi Tuwa and spent the night there until he observed the dawn prayer. And Allah's Messenger (may peace be upon him) observed this prayer on a rough hillock, and not in the mosque which had been then built there, but to the lower side of it (the mosque) on a hillock.

یہ حدیث شیئر کریں