صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 591

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ قَالَ قَالَ اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ وَقَالَ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا

تمام روحوں کے(روز ازل میں) ایسے لشکر تھے جو ایک جگہ جمع تھے کا بیان‘ لیث‘ یحییٰ بن سعید عمرہ‘ حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا‘ کہ تمام ارواح کے لشکر ایک جگہ جمع تھے‘ بس جس جس روح میں وہاں پہچان ہو گئی یہاں بھی ان میں باہم دوستی ہو گی اور جس جس میں وہاں پہچان نہ ہوئی‘ تو یہاں بھی بیگانگی رہے گی‘ یحییٰ بن ایوب نے یحییٰ بن سعید سے بھی ایسی ہی روایت کی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں